ابنا: ترکی میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،اب تک ملبے سے25سے زائد افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے،زلزلے سے کم ازکم دوسو عمارتیں تباہ ہوئیں ،متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد شدید سردی میں رات گزارنے پر مجبور ہیں،خیمے اور امدادی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے امدادی اشیا کی تقسیم میں مشکات کاسامنا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی حکومت نے اسرائیل سمیت غیر ملکی امداد لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ،گذشتہ روز وان میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے قیدیوں میں خوف وہراس پھیل گیا،اورانہوں نے انتظامیہ سے باہرنکلنے کے اپیل کی،مطالبہ نہ مانے جانے پر قیدیوں نے احتجاجا جیل میں آگ لگادی ،تاہم قیدیوں پر قابو پا لیا گیا۔ ............
/169